حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ

صنعا: (دنیا نیوز) حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ یمن پر گزشتہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

حوثی باغیوں کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں پر کیے گئے حملوں کا سعودی عرب کو جواب دیا جائے گا، حوثیوں نے نصف گھنٹے تک یمن کی فوج سے لڑائی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

روسی میڈیا کے مطابق محاذ چھوڑ کر بھاگنے والوں پر حوثی باغیوں نے حملہ کرکے ان کی گاڑیوں کو آگ لگا دی، واقعے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...