رکشہ الٹنے سے ستھرا پنجاب کے 2ملازم زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جھنگ منڈی روڈ بستی مور والی کے قریب رکشہ الٹنے سے ستھرا پنجاب کے دو ملازمین زخمی ہوگئے۔
سبزی منڈی روڈ بستی مور والی کے قریب ستھرا پنجاب کے دو ملازمین رکشے پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچانک رکشہ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 24 سالہ ندیم اور 41 سالہ دتہ زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں مزید طبی امداد دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments