تیز رفتار کار کی راہگیر کو ٹکر ایک شخص جاں بحق، 2زخمی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فیصل آباد روڈ پر بھٹو کالونی کے قریب تیز رفتار کار کی راہگیر سے ٹکر کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بے قابو کار نے سڑک عبور کرنے والے راہگیر کو ٹکر مار دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ احمد علی ولد سردار، سکنہ رجوعہ موڑ کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں 75 سالہ چراغ دین ولد امام دین اور 23 سالہ نعمان علی ولد علی محمد، ساکنان اوکاڑہ، شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments