جسوآنہ بنگلہ: نہر میں ڈوبنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق

جسوآنہ بنگلہ: نہر میں ڈوبنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق

نسر ین کی نعش پولیس کی موجودگی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردی گئی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) جڑانوالہ کے علاقے جسوآنہ بنگلہ میں نہر میں ڈوبنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران خاتون کی نعش نہر سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت نسرین بی بی زوجہ اختر، سکنہ چک نمبر 19 جڑانوالہ کے نام سے ہوئی۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش پولیس کی موجودگی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خاندانی تنازع کے باعث پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...