گرلز ماڈل سکول اٹھارہ ہزاری جانیوالا راستہ خستہ حالی کا شکار
طالبات، اساتذہ، بزرگ شہریوں اور دیگر راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول اٹھارہ ہزاری کو جانے والا راستہ کئی سال سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ، جس کے باعث طالبات، اساتذہ، بزرگ شہریوں اور دیگر راہگیروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار راستے پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جبکہ بارش کے دوران سولنگ پر پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔طلباء، اساتذہ اور شہریوں کا کہنا ہے کہ سکول اور آبادی کے لیے استعمال ہونے والے اہم راستے کی طویل عرصے سے مرمت نہ ہونے کے باعث انہیں روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ راستے کی فوری مرمت و بحالی کر کے آمدورفت کی مشکلات دور کی جائیں اور حادثات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments