گوجرہ تاجروں کی دکانوں کی نیلامی،کرایوں میں اضافے پر تشویش

گوجرہ تاجروں کی دکانوں کی نیلامی،کرایوں میں اضافے پر تشویش

کرایوں میں اضافے ، مدت کے تعین سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی مشاورت کی گئی

گوجرہ (نمائندہ دنیا )ٹریڈرز ایسوسی ایشن گوجرہ کے زیر اہتمام تاجر برادری کو درپیش مسائل اور اظہار یکجہتی کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس بانی و صدر رانا محمد سعید راشد منج کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں تہہ بازاری اور رینٹ کی دکانوں کی نیلامی، کرایوں میں اضافے ، مدت کے تعین سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تاجر برادری اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

دکانوں کی نیلامی، کرایوں میں اضافے اور مدت کے تعین سے کاروباری طبقہ متاثر ہونے کے ساتھ ہزاروں خاندانوں کے معاشی مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے ، اس لیے موجودہ صورتحال میں تاجر برادری کے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ۔مقررین نے کہا کہ تاجر برادری ریاست اور ریاستی اداروں کو عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور حکومت و انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ تمام تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے کر بامقصد مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا دیرپا، قابل عمل اور باعزت حل نکالا جائے اور تاجروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...