سدھار : جگہ جگہ کوڑا ، ایف ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر سوال

سدھار : جگہ جگہ کوڑا ، ایف ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر سوال

قبرستان روڈ، سدھار سٹی گیٹ اور مختلف علاقوں میں بھی صفائی کی صورتحال ابتر

پینسرہ (نمائندہ دنیا )سدھار میں صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ، جس سے ایف ڈبلیو ایم سی (فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی) کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ۔ چک نمبر 67 ج ب سدھار میں ارشد نمبردار کے ڈیرے سے نیو سبز منڈی تک سڑک کے اطراف جگہ جگہ کوڑا جمع ہے ۔ شہریوں کے مطابق صفائی کا عملہ کئی کئی روز تک یہاں کا رخ نہیں کرتا، جس کے باعث گندگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔اسی طرح قبرستان روڈ، سدھار سٹی گیٹ کے اطراف، محلہ رحمت آباد، محلہ دھپ سڑی، بیس لائن اور دیگر علاقوں میں بھی صفائی کی صورتحال ابتر بتائی جاتی ہے اور مختلف مقامات پر کوڑے کے ڈھیر موجود ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کا عملہ باقاعدگی سے صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی بڑھتی جا رہی ہے ، جبکہ متعلقہ افسران کی جانب سے اعلیٰ حکام کو صورتحال بہتر ہونے کی رپورٹس پیش کیے جانے کی شکایات ہیں۔شہریوں نے کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ سدھار میں صفائی کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ افسران سے جواب طلب کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...