جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد کی بیوٹیفکیشن و اپ گریڈیشن کا منصوبہ

جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد کی بیوٹیفکیشن و اپ گریڈیشن کا منصوبہ

ابتدائی پلاننگ شروع ،ایف ڈی اے انجینئرنگ برانچ نے ضروری اقدامات کا آ غاز کیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری ترقی، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے جنرل بس اسٹینڈ فیصل آباد کی بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن کی ابتدائی پلاننگ شروع کردی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کی انجینئرنگ برانچ نے ضروری اقدامات کا آغاز کردیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کرکے مجوزہ بیوٹیفکیشن و اپ گریڈیشن منصوبے کی تفصیلات اور ضروریات کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب نے انہیں جنرل بس اسٹینڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی، مجوزہ ڈیزائن اور مختلف ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال، سیکرٹری آر ٹی اے محمد راشد، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ایف ڈی اے عمر اقبال سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...