جمعیت اہلحدیث کاآج تحفظ حرمین شریفین یوم احتجاج منانے کا اعلان

 جمعیت اہلحدیث کاآج تحفظ حرمین شریفین یوم احتجاج منانے کا اعلان

حرمین شریفین کی حرمت کے حوالے سے ملک بھر میں احتجاجی سرگرمیوں کا اہتمام

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی جانب سے آج 18 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو تحفظ حرمین شریفین کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور علامہ عبدالرشید حجازی، ناظم اعلیٰ کی ہدایت پر حرمین شریفین کی حرمت کے حوالے سے ملک بھر میں احتجاجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔مرکزیسد جمعیت اہلحدیث کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مساجد میں خطبات جمعۃ المبارک کے دوران حرمین شریفین کی عظمت و حرمت کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں بیانات کیے جائیں گے ، جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان سے وابستہ علما کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں حرمین شریفین کی حرمت اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائیں گے ۔ نماز جمعہ کے بعد مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور سعودی عرب و حرمین شریفین کی سلامتی و تقدس کو امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...