پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو
کم آمدن والے افراد کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جارہا
گوجرہ (نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جبکہ مہنگائی عروج پر پہنچنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پے در پے اضافے سے مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے ساتھ ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ بس اور ویگن مالکان کی جانب سے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست روزمرہ زندگی پر پڑ رہے ہیں اور کم آمدن والے افراد کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ کم آمدن والے افراد کو ریلیف مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments