اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا پٹرول پمپس کا دورہ، حکومتی ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا پٹرول پمپس کا  دورہ، حکومتی ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے تحصیل جڑانوالہ کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی وزیراعظم خصوصی ریلیف اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس پر عوام کی سہولت اور آگاہی کے لیے آویزاں کیے گئے بینرز اور فلیکسز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپ مالکان اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو اسکیم کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد حکومتی ریلیف سے مستفید ہوسکیں۔ضیاء اللہ گوندل نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد اور شفافیت کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...