مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئی خاتون جیب تراشوں کا شکار بن گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آئی خاتون جیب تراشوں کا شکار بن گئی۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں انیلہ نامی خاتون خریداری میں مصروف تھی کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کے پرس میں سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments