مقدمہ درج کروانے کے عوض رشوت دینے کی کوشش، ملزم گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ کے محرر رانا زوار حسین کو مبینہ طور پر مقدمہ درج کروانے کے عوض ایک ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم محمد شفیق سکنہ چک نمبر 232 رب نے مبینہ طور پر مقدمہ درج کروانے کے لیے محرر کو رشوت دینے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس نے سب انسپکٹر زوہیب اشرف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments