موٹر سائیکل پھسل گئی ،ٹرالی کی زد میں آکر شوہر جاں بحق، بیوی زخمی
عابد چدھڑ اپنی بیوی پٹھانی بی بی کے ہمراہ جا رہا تھا حادثے کا شکار ہو گیا ، زخمی ہسپتال منتقل
لالیاں(نمائندہ دنیا)موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 55 سالہ شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لالیاں کے نواحی گاؤں لالے والا کا رہائشی عابد چدھڑ اپنی بیوی پٹھانی بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سانگرہ روڈ پر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دونوں میاں بیوی سڑک پر گر پڑے ۔ اسی دوران عقب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئے ، جس کے نتیجے میں عابد چدھڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی پٹھانی بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لالیاں منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments