عارضی دکانیں لگا کر روڈ بلاک کرنے والے 3افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عارضی دکانیں لگا کر روڈ بلاک کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر ٹیبل کرسیاں رکھ کر عارضی دکانیں قائم کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے تین افراد کو قابو کر لیا۔ جو دیگر شہریوں کے لئے درد سر بنے ہوئے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments