کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس، محکموں کو رابطہ مؤثر بنانے کی ہدایت
محکمے ذمہ داریاں بہتر کوآرڈینیشن سے نبھائیں ، شہریوں کو سہولیات ملیں : اے ڈی سی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عادل عمر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاک آرمی کے افسر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ سٹی ٹریفک پولیس، سوشل ویلفیئر، سول ڈیفنس، ایکسائز، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی، جاری اقدامات اور محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسروں نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے عوامی سہولیات کی فراہمی، فیلڈ سرگرمیوں اور جاری کارروائیوں سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے ، فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کی نگرانی اور عوامی نوعیت کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments