جھنگ پھاٹک پر مزدا کی ٹکر 2 خواتین شدید زخمی، ڈرائیور فرار
شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا )جھنگ پھاٹک کے قریب مزدا کی ٹکر سے راہ چلتی دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
جھنگ پھاٹک پر ایک مزدا ڈرائیور نے سڑک سے گزرنے والی دو خواتین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں خواتین کو شدید چوٹیں آئیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمی خواتین کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments