پولیس کی کارروائی، مویشی چور گینگ کے 2 کارندے گرفتار
گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ، مویشی چوری کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے
بھوانہ (نمائندہ دنیا) تھانہ لنگرانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘محفوظ پنجاب’’ کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر محسن حسن نے سب انسپکٹر ثاقب علی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور مویشی چوری کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں عملی اقدامات جاری ہیں، ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments