حکومت مخالف ریلی، 11 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
کمالیہ (نمائندہ خصوصی )تھانہ سٹی کمالیہ کی حدود میں مبینہ طور پر بغیر اجازت ریلی نکالنے ، سڑک بلاک کرنے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما آصف کاٹھیا، ساجدہ آصف سمیت 11 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
تھانہ سٹی کمالیہ کی حدود میں مبینہ طور پر بغیر اجازت ریلی نکالنے ، سڑک بلاک کرنے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما آصف کاٹھیا، ساجدہ آصف سمیت 11 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر پابندی کے باوجود ریلی نکالنے ، سڑک بلاک کرنے اور امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments