ٹریکٹر ٹرالی حادثہ، زخمی تیسرا شخص بھی دم توڑ گیا، ہلاکتیں 3ہوگئیں

ٹریکٹر ٹرالی حادثہ، زخمی تیسرا شخص  بھی دم توڑ گیا، ہلاکتیں 3ہوگئیں

گوجرہ(نمائندہ دنیا)کھدروالہ روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں زخمی ہونے والا تیسرا شخص بھی دم توڑ گیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی۔

چند روز قبل چک نمبر 244 گ ب کا 60 سالہ محمد شفیق اپنی اہلیہ شکیلہ بی بی اور سات سالہ پوتے طحہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ کھدروالہ روڈ پر چک نمبر 369 ج ب سرجا کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں شکیلہ بی بی اور سات سالہ طحہ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ محمد شفیق کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا تھا، جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...