چنیوٹ:مویشی چور گینگ کے 2 ملز م گرفتار، 22 لاکھ سے زائد مالیت کے جانور برآمد

چنیوٹ:مویشی چور گینگ کے  2 ملز م گرفتار، 22 لاکھ سے  زائد مالیت کے جانور برآمد

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘محفوظ پنجاب’’ کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر محسن حسن اور سب انسپکٹر ثاقب علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ جانور برآمد کرلیے گئے ۔ گرفتار ملزمان تھانہ لنگرانہ پولیس کو مویشی چوری کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...