اشتہاری چور ڈکیت گرفتار تھانہ صدر کمالیہ کے حوالے

اشتہاری چور ڈکیت گرفتار  تھانہ صدر کمالیہ کے حوالے

کمالیہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 270 گ ب کمالیہ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج چودھری محمد اسلم جٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص کو روک کر اس کی ویریفیکیشن کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم تھانہ صدر کمالیہ کو چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اور کافی عرصہ سے مفرور تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ صدر کمالیہ کے حوالے کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...