یو سی 22 بلوچنی میں گرین سرٹیفکیٹ کیمپ، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ
بلوچنی (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے یو سی 22 بلوچنی میں زمینداروں کو گرین سرٹیفکیٹ کی فراہمی کیلئے لگائے گئے خصوصی کیمپ کا دورہ کیا۔
اراضی ریکارڈ سنٹر کھرڑیانوالہ کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا اور زمینداروں کو گرین سرٹیفکیٹ کے حصول کے حوالے سے رہنمائی اور ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے خدمات انجام دے رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کیمپ کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے سے زمینداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اراضی ریکارڈ کو شفاف بنانے اور عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ایم ایم فاؤنڈیشن 70 رب کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا گیا اور فلاحی سرگرمیوں اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments