یونین کونسل 168 سدھار میں صفائی کا نظام درہم برہم

یونین کونسل 168 سدھار میں صفائی کا نظام درہم برہم

گلیوں، بازاروں، سڑکوں کے کناروں اور خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر

پینسرہ(نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی سدھار کی یونین کونسل 168، چک نمبر 67 ج ب سدھار میں صفائی کے ناقص انتظامات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ گلیوں، بازاروں، سڑکوں کے کناروں اور خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جبکہ بدبو اور تعفن کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ صفائی کے دعوؤں کے باوجود زمینی صورتحال ستھرا پنجاب اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف ڈبلیو ایم سی) کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔قبرستان روڈ، بیس لائن، ملاپور روڈ، نیو سبزی منڈی روڈ، ملک آباد، گرین سید ٹاؤن، داتا نگری، محلہ رحمت آباد، محلہ شاہ رخ ٹاؤن اور گردونواح کے علاقوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر موجود ہیں۔ خالی پلاٹوں میں جمع گندگی نے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی متاثر کی ہے بلکہ بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کا گھروں میں رہنا بھی دشوار ہوتا جا رہا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق صفائی عملہ ہفتے بعد بعض مرکزی مقامات سے کوڑا اٹھا کر چلا جاتا ہے ، تاہم گلیوں، بازاروں اور خالی پلاٹوں میں جمع گندگی کی جانب مبینہ طور پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ نتیجتاً چند روز بعد ہی صورتحال دوبارہ پہلے جیسی ہوجاتی ہے اور شہری مستقل صفائی کے انتظامات سے محروم رہتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...