ٹی ایچ کیو جڑانوالہ، 2 وارڈ بوائے معطل، صفائی ملازم برطرف

ٹی ایچ کیو جڑانوالہ، 2 وارڈ بوائے معطل، صفائی ملازم برطرف

سی ای او ہیلتھ نے ایک ڈاکٹر اور 2 اسٹاف نرسز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سی ای او ہیلتھ فیصل آباد شہزاد محمود نے رات گئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی کے نظام، عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق اچانک معائنے کے دوران ڈیوٹی سے متعلق بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سی ای او ہیلتھ نے 2 وارڈ بوائز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ، جبکہ ایک جینیٹوریل صفائی ملازم کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ ایک ڈاکٹر اور 2 اسٹاف نرسز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت اور ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرلیا گیا ہے ۔سی ای او ہیلتھ شہزاد محمود نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران غفلت، غیر حاضری یا مریضوں سے عدم توجہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت طبی امداد اور ضروری سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹر، حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کی نگرانی مزید سخت کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...