بارش سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ، کاشتکار پریشان
محکمہ زراعت متاثرہ فصلوں کا سروے کروا کر نقصانات کا ازالہ کرے : کاشتکار
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) کمالیہ اور گردونواح میں ایک روز قبل ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف فصلیں متاثر ہوگئیں، جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ کاشتکاروں کے مطابق بارش کے باعث کھیتوں میں کھڑی دھان، کماد، مکئی اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ، جبکہ بعض علاقوں میں فصلیں زمین پر گرنے سے نقصان میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ متاثرہ کاشتکاروں نے حکومت اور محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ فصلوں کا سروے کروا کر نقصانات کا ازالہ اور مناسب ریلیف فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments