پولیس خدمت مرکز چنیوٹ سے ستمبر میں 14 ہزار شہری مستفید

پولیس خدمت مرکز چنیوٹ سے ستمبر میں 14 ہزار شہری مستفید

وہیکلز و موبائل ویریفیکیشن، ملازمین کی تصدیق اور دیگر پولیس سروسز بھی فراہم

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بہتر پبلک سروس ڈلیوری کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ پولیس خدمت مرکز چنیوٹ کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق گزشتہ ماہ 14 ہزار سے زائد شہری مختلف پولیس سروسز سے مستفید ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق پولیس خدمت مرکز سے 5761 لرنر پرمٹ، 1118 لرنر پرمٹ رینیو، 2955 نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، 872 ریگولر لائسنس رینیو، 962 جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ اور 25 نئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

گزشتہ ماہ 1803 پولیس ویریفیکیشن، 586 کریکٹر سرٹیفکیٹس، 160 کرایہ داری اندراج اور 97 رپورٹ گمشدگی کا اندراج بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں وہیکلز و موبائل ویریفیکیشن، ملازمین کی تصدیق اور دیگر پولیس سروسز بھی فراہم کی گئیں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری، عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور پولیس سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس خدمت مرکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور جدید تقاضوں کے مطابق بروقت رہنمائی و سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...