سبزی منڈی میں سہولیات کا فقدان، پارکنگ سٹینڈ نہ بن سکا

سبزی منڈی میں سہولیات کا فقدان، پارکنگ سٹینڈ نہ بن سکا

موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں بے ترتیبی سے کھڑی ہونے سے ٹریفک جام رہنے لگی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سبزی و فروٹ منڈی میں انتظامی غفلت اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث خریداروں، دکانداروں اور آڑھتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منڈی میں پارکنگ اسٹینڈ کیلئے باقاعدہ جگہ مختص ہونے کے باوجود تاحال سٹینڈ تعمیر نہیں کیا گیا، تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے انٹری فیس کی پرچیاں وصول کی جاتی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں بے ترتیبی سے کھڑی ہونے کے باعث راستے تنگ اور ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔

انٹری فیس وصول کرنے کے باوجود گاڑی یا موٹر سائیکل چوری ہونے کی صورت میں ٹھیکیدار ذمہ داری لینے سے انکار کر دیتا ہے ۔ منڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن اٹھنے کے ساتھ مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار ہے ۔ تاجروں کے مطابق پینے کے صاف پانی، نکاسی آب اور بیت الخلا کی مناسب سہولت بھی دستیاب نہیں۔ بارش کے بعد منڈی میں کیچڑ اور گندگی پھیل جاتی ہے ۔ شہریوں اور دکانداروں نے کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی کے انتظامات بہتر، پارکنگ سٹینڈ فوری تعمیر اور صفائی کا نظام مؤثر بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...