میونسپل کمیٹی ٹوبہ بحران ، افسروں کی بیشتر اسامیاں خالی

میونسپل کمیٹی ٹوبہ بحران ، افسروں کی بیشتر اسامیاں خالی

چیف آفیسر کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ، ولید عثمان کو اضافی چارج دیا گیا ہے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )میونسپل کمیٹی انتظامی بحران کا شکار ہو گئی، افسران کی متعدد اسامیاں خالی ہونے کے باعث بلدیاتی امور بری طرح متاثر ہونے لگے ۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کے سربراہ چیف آفیسر کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ہے ، جس کا اضافی چارج میونسپل آفیسر ریگولیشن ولید عثمان گجر کے پاس ہے ۔ میونسپل آفیسر فنانس کا چارج ضلع کونسل میں تعینات ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس رؤف گجر جبکہ میونسپل آفیسر پلاننگ کا چارج ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر شیخ شعیب کے پاس ہے۔

مذکورہ افسران ضلع کونسل میں تعینات ہیں، جبکہ میونسپل آفیسر سروسز، سب انجینئر اور اکاؤنٹنٹ کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق اضافی چارج رکھنے والے افسران کی میونسپل کمیٹی میں باقاعدہ حاضری نہ ہونے کے باعث شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں، تاہم متعلقہ ذمہ دار افسر دستیاب نہیں ہوتا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی تمام خالی آسامیاں فوری طور پر پر کی جائیں تاکہ بلدیاتی نظام فعال ہو اور شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...