جامعہ الیاسیہ رضویہ سے 18 حفاظ کی فراغت، جلسہ دستار فضیلت
قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی و علامہ محمد الیاس ہزارویؒ نے دستار فضیلت پہنائی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) جامعہ الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں عرس مبارک قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی و علامہ محمد الیاس ہزارویؒ کے سلسلہ میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا، جس میں 18 علماء و حفاظ کرام کی فراغت پر انہیں دستار فضیلت پہنائی گئی۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان، قبلہ شیخ الحدیث و ناظم اعلیٰ تحریک اہل سنت پاکستان نے کی۔ تقریب سے ڈاکٹر غلام محی الدین، علامہ اصغر علی نوری، مولانا شہباز حسین چشتی، مولانا اظہر مصطفی رضوی، حافظ محمد زین، حافظ احمد کامران، محمد فیصل الرحمن اور حسنین انور سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ جامعہ الیاسیہ رضویہ کی کارکردگی قابل اطمینان ہے ، جہاں دینی اور عصری تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت بھی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جانشین محدث اعظم پاکستان قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی اور مولانا محمد الیاس ہزارویؒ کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان بزرگوں نے محدث اعظم پاکستان کے علمی و روحانی مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں علامہ ابو الشمس احمد علی رضوی، مفتی سید محمد ارشد شاہ بخاری، محمد جمال شاہ، میاں حماد حسین ایڈووکیٹ، مشتاق احمد خان، قاری سرفراز، مولانا خادم حسین باروی، ملک عرفان خلیل، شیخ صفدر، اشرف مونگا، مصطفین، شیخ اشرف، میاں انعام الحق، چوہدری عمر حیات طور، چوہدری وقاص، رائے شبیر حسین، حافظ ملک عرفان، مولانا محمد فضل رسول، محمد صابر رضوی، حافظ وقاص ازہر، شیخ شاہد، عمران ندیم، ہارون خان، مولانا ظہور احمد، راشد محمود، عمران سکندر، حافظ ندیم، ملک طارق سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments