چنیوٹ کے پارکس میں سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات

چنیوٹ کے پارکس میں سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ دورہ کیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور موجودہ سہولیات میں مزید بہتری کیلئے شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عارف اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ محلہ دلخوشاب پارک اور نئے تعمیر ہونے والے عرفان قیصر شیخ پارک نزد جنرل بس سٹینڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور شہریوں کیلئے دستیاب تفریحی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے محلہ دلخوشاب پارک کے دورے کے دوران چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو پارک کی خوبصورتی اور سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید بینچز، جھولے اور لائٹس نصب کرنے ، موسمی پودوں کی شجرکاری سمیت دیگر ضروری اقدامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ پارک کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہری، خصوصاً بچے اور خاندان، صحت مند ماحول میں تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے عرفان قیصر شیخ پارک کا معائنہ کیا اور جاری و مکمل ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...