’’کمشنر فسلیٹیشن ڈیسک‘‘ قائم ،بزنس کمیونٹی کو آسانی ہوگی
تاجروں کی ظرف سے این او سی درخواستوں پر تمام مراحل کا فالو اپ کیا جائیگا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کمشنر آفس کی طرف سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں ‘‘کمشنر فسلیٹیشن ڈیسک’’ قائم کردیا گیا ہے ، جس کا مقصد بزنس کمیونٹی کو مختلف محکموں سے متعلقہ این او سیز کی منظوری کے امور کا فالو اپ کرکے بغیر کسی تاخیر کے این او سی فراہم کرنا ہے ۔ کمشنر فسلیٹیشن ڈیسک کی لانچنگ تقریب کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کی۔ تقریب میں ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی عفیفہ شاجیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، لیبر، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، سوشل سکیورٹی، انڈسٹریز، میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران سمیت بزنس کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ کمشنر فسلیٹیشن ڈیسک پر فرسٹ اور سیکنڈ شفٹ میں کمشنر آفس کا عملہ ڈیوٹی انجام دے گا۔ بزنس کمیونٹی این او سی کے لیے درخواست دے کر ڈیسک پر آگاہ کرے گی، جس کے بعد کمشنر آفس کی جانب سے این او سی کے مراحل کا فالو اپ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ این او سی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر نے بتایا کہ صنعتی اداروں میں مختلف محکموں کی جانب سے انسپکشن کے عمل کے لیے طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے اور انفورسمنٹ کے محکموں کو انسپکشن کے لیے ایک وقت دیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments