چنیوٹ: اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

چنیوٹ: اشیائے خوردونوش  کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر غزالہ یاسین کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ا

جلاس میں ای اے ڈی اے نازیہ فرید، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عامر الیاس چھٹہ، ایس این اے سید مہتاب حسین، ڈی او انڈسٹریز دانش طاہر، انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی قیمتیں مقرر کیں، تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...