ڈپٹی کمشنر کا دور ہ چلڈرن ہسپتال ،طبی سہو لیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریض بچوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور علاج کے سلسلے میں آنے والے والدین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں علاج معالجے کے بہتر انتظامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments