انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ گوجرانوالہ نے جیت لی

 انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ گوجرانوالہ نے جیت لی

گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال کی شرکت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ گوجرانوالہ ڈویژن کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن کے 6 اضلاع گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میں گوجرانوالہ نے سیالکوٹ کی ٹیم کو شکست دیکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ۔ اختتامی تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا اصغر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خان، سٹی تحصیل سپورٹس آفیسر رانا فرمان کوثر اور رانا ماجد خان نے شرکت کی اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ چیمپئن گوجرانوالہ کی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 30 ہزار روپے جبکہ رنر اَپ سیالکوٹ کی ٹیم کو ٹرافی اور 25 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...