دکانوں کے رنگ بار بار تبدیل کرنے کے احکامات، تاجروں پر بوجھ :انجمن تاجران
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دکانوں کے رنگ تبدیل کرنے کے بار بار احکامات نے پہلے ہی مہنگائی اور کاروباری مندی کے شکار دکانداروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔
تاجروں کے مطابق پہلے دکانوں کے شٹرز پر قومی پرچم کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کرنے کی ہدایات دی گئیں، جن پر دکانداروں نے ہزاروں روپے خرچ کیے ، جبکہ اب ٹوبہ روڈ اسٹیشن چوک پر شٹرز کو نارنجی اور دیواروں کو سفید رنگ کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔انجمن تاجران کے مطابق دکاندار پہلے ہی کاروباری مندی، بھاری کرایوں اور بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان ہیں۔ کئی تاجروں کے ذمے ماہانہ کرایوں کی ادائیگیاں بھی واجب الادا ہیں۔ ایسے حالات میں بار بار رنگ تبدیل کرنے کے احکامات تاجروں پر مزید مالی بوجھ ڈال رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments