جوئے میں رقم ہارنے کے بعد ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے کے الزام میں وقاص نامی شہری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم جوئے میں 50 ہزار روپے سے زائد رقم ہار گیا تھا اور اہلخانہ سے بچنے کے لیے اس نے ڈکیتی کی واردات کا جھوٹا ڈھونگ رچایا اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments