چوری کا ایک کروڑ سے زائد کا سامان برآمد،ملزم بھی گرفتار
پولیس لائنز کے کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں برآمد شدہ سامان مالکان کے حوالے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کرنے کی واردات ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزموں نے محمد حسن کے گھر سے نقدی، زیورات، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا تھا۔ سی پی او تنویر حسین نے پولیس لائنز کے کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں برآمد شدہ سامان اس کے مالکان کے حوالے کر دیا۔ سامان واپس ملنے پر متاثرہ شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments