سسرالیوں نے خاتون کو بچوں سمیت تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سسرالیوں نے خاتون کو بچوں سمیت قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں سونیا کنول نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس کے شوہر اور دیگر سسرالیوں نے اسے قابو کر لیا اور بچوں سمیت تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا۔ جبکہ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان بھی کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments