شورکوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسزیونٹ کے قیام کا حکم

شورکوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسزیونٹ کے قیام کا حکم

شورکوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسزیونٹ کے قیام کا حکممحکمانہ کارروائی اور اجازت ناموں کی نگرانی کمشنر فیصل آباد خود کریں گے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شورکوٹ میں ڈائیلاسز یونٹ کے قیام کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ اس ضمن میں درکار محکمانہ کارروائی اور اجازت ناموں کی وہ خود نگرانی کریں گے تاکہ اہلیان شورکوٹ کو تحصیل ہسپتال میں دیگر بیماریوں کے علاج معالجے کے ساتھ گردوں کے ڈائیلاسز کی سہولت بھی دہلیز پر دستیاب ہو اور انہیں دوسرے شہر نہ جانا پڑے ۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں و لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے ادویات کی فراہمی اور بلاتعطل علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے سرکاری ہسپتالوں کو شکایات فری بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز ہے ، جبکہ ہسپتالوں میں ریفرل کیسز میں حتی المقدور کمی لانے کے لیے درکار وسائل کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔انہوں نے تحصیل شورکوٹ میں باہو پارک، جنرل بس اسٹینڈ، اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا بھی دورہ کیا اور سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے کی تاکید کی۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...