جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پہلا سٹوڈنٹ کنونشن

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پہلا سٹوڈنٹ کنونشن

’’صحت کی دستک‘‘ کے عنوان سے دو روزہ مفت طبی کیمپ بھی لگایا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد (جی سی ڈبلیو یو ایف) میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) کے فلیگ شپ پروگرام ‘‘ڈیولپنگ ینگ لیڈرز پروگرام’’ (DYLP) کے تحت پہلے سٹوڈنٹ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ کنونشن کا مقصد یونیورسٹی کی 10 فعال سٹوڈنٹ سوسائٹیز کی سال بھر کی کارکردگی اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ طالبات کی تخلیقی، تعلیمی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔کنونشن کے دوران طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف تعلیمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں پلے فیسٹیول، کردار سازی پر مبنی ڈرامے ، ٹیلنٹ ہنٹ، ثقافتی پرفارمنسز، مشاعرہ، کیریئر کونسلنگ سیشن، امن مکالمہ اور پینل ڈسکشن شامل تھے ۔ اس موقع پر ‘‘صحت کی دستک’’ کے عنوان سے دو روزہ مفت طبی کیمپ بھی لگایا گیا، جس میں طالبات اور یونیورسٹی ملازمین کو آنکھوں کے معائنے اور ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...