اٹک ڈیوٹی سے غیر حاضر 190 جوانوں کی 2 سال کی سر وس ضبط
ڈیوٹی میں غفلت پر 320 ملازمین کو سنشور کی سزا کے احکامات جاری کیے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کی جانب سے اردل روم کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران محکمانہ امور اور انکوائریز پر سماعت کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک نے اٹک ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 190 افسران و جوانوں کی 2 سال سروس ضبطگی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈیوٹی میں غفلت پر 320 ملازمین کو سنشور کی سزا کے احکامات جاری کیے گئے ، جنرل اردل روم میں انکوائریز میں قصور وار ثابت ہونے پر 2 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی کی سزا دی گئی، 2 ملازمین کو جرمانہ، 10 ملازمین کو سنشور جبکہ 1ملازم کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کیے گئے ، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ احتساب یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments