سرکاری سکول سے پنکھے ، واٹر پمپ کیمرے ، بجلی کے تار اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری سکول سے پنکھے ، واٹر پمپ، کیمرے ، بجلی کے تار اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں قائم سرکاری سکول سے رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر پنکھے ، واٹر پمپ، بجلی کے تار، کیمرے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments