جی سی یونیورسٹی میں دوسری عالمی مائیکرو بیالوجی کانفرنس کا انعقاد
افتتاحی سیشن میں قومی و بین الاقوامی مقررین کے لیکچرز، یادگاری شیلڈز کی تقسیم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی کے زیرِ اہتمام دو روزہ دوسری بین الاقوامی مائیکرو بیالوجی کانفرنس (IMC-2026) منعقد ہوئی، جس میں اقومی و بین الاقوامی ماہرین اور محققین نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف مائیکرو بایولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ہدایت رسول نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سجاد الرحمن نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مائیکرو بایولوجی جدید دور کا ایک اہم شعبہ ہے ، جو طب، زراعت اور ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تحقیق اور باہمی تعاون کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔
ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبین نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اختتامی کلمات ادا کیے ۔ افتتاحی سیشن میں قومی و بین الاقوامی مقررین کے لیکچرز، یادگاری شیلڈز کی تقسیم، تحقیقی پوسٹرز اور سائنسی نمائش کا افتتاح بھی شامل تھا۔کانفرنس کے پینل مباحثے میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور مائیکرو بیالوجی کے ماہرین نے شرکت کی، جبکہ تکنیکی سیشنز میں مائیکرو بیالوجی میں مصنوعی ذہانت، جینومک سرویلنس، ویٹرنری مائیکرو بیالوجی، کلینیکل امیونولوجی اور ابھرتی ہوئی متعدی بیماریوں سے متعلق تحقیقی مقالے پیش کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments