ضلعی امیر جماعت اسلامی میاں طاہرایوب پرسوں حلف اٹھائینگے
پروفیسرمحبوب الزماں بٹ اپنی مدت مکمل ہونے پراپنی ذمہ داری سے سبکدوش
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے نومنتخب ضلعی امیرمیاں طاہرایوب یکم نومبرکواپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے ۔صوبائی امیر جاویدقصوری ضلعی سیکرٹریٹ چنیوٹ بازار میں ہونے والے ضلعی شوریٰ کے اجلا س میں ان سے حلف لیں گے ۔جماعت اسلامی کے دستورکے مطابق ہر دوسال بعداکتوبرمیں ملک بھر میں ضلعی امرا کاانتخاب ہوتاہے اور ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے اپناامیرمنتخب کرتے ہیں۔ان کے پیشروپروفیسرمحبوب الزماں بٹ اپنی مدت مکمل ہونے پراپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔
میاں طاہرایوب شہر کے سیاسی،سماجی،تجارتی و کاروباری حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ حلقہ گلستان کالونی سے مسلسل کئی مرتبہ میونسپل کونسلر،یوسی ناظم اورچیئرمین منتخب ہو چکے ہیں جبکہ لائلپورٹاؤن سے ممبرامن کمیٹی بھی ہیں۔زمانہ طالب علمی سے جماعت اسلامی سے وابستہ رہے ہیں۔اسلامی جمعیت طلباکے ناظم شہر بھی رہ چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments