کون بنے گا ایک دن کا کمشنر’’ امیدواروں کا ٹیسٹ یکم نومبر کو ہوگا
پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 239 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ‘‘کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن’’ پروگرام کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا ٹیسٹ اتوار، یکم نومبر کو ڈویژنل ماڈل کالج مین کیمپس، ریس کورس روڈ، سول لائنز فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 10 بجے امتحانی مرکز پر رپورٹ کریں۔ امیدواروں کیلئے اصل میٹرک یا اولیول رزلٹ کارڈ، بے فارم اور تازہ پاسپورٹ سائز تصویر ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لائیں تاکہ امتحانی عمل میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔‘‘کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن’’ پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 239 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں، جن کی جانچ پڑتال کے بعد 232 امیدواروں کو ٹیسٹ کے لیے اہل قرار دیا گیا۔ضلع وار تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے 162، جھنگ سے 33، چنیوٹ سے 23 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 14 امیدوار ٹیسٹ میں شرکت کے اہل قرار پائے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments