گوجرہ ہاکی سٹیڈیم ، پاکستان جونیئر ٹیم نے چین کو 5-2 سے ہرا دیا

گوجرہ ہاکی سٹیڈیم ، پاکستان جونیئر ٹیم نے چین کو 5-2 سے ہرا دیا

شائقین ہاکی کا جوش و خروش دیدنی تھا ،سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا رہا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کاوشوں سے گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں طویل عرصے بعد بین الاقوامی ہاکی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چین کی جونیئر ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران شائقین ہاکی کا جوش و خروش دیدنی تھا اور سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا رہا۔

پاکستان اور چین کی جونیئر ہاکی ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی نمائندگی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حاکم خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ قمر محمود منج سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے بھی میچ دیکھا۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...