شورکوٹ :سرسبز گندم کنونشن، کاشتکاروں میں انعامات تقسیم
وزیراعلیٰ کی خصوصی توجہ گندم کی پیداوار میں اضافے پر مر کوز ہے :خالد محمود
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ زراعت توسیع اور فاطمہ فرٹیلائزر کے اشتراک سے نجی مارکی شورکوٹ میں سرسبز گندم کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما خالد غنی چودھری، اے ڈی سی انفورسمنٹ ربنواز چدھڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جھنگ خالد محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شورکوٹ ریحانہ روحی، زراعت آفیسر محمد سرور، محکمہ زراعت کے افسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جھنگ خالد محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ گندم کی پیداوار میں اضافے اور زیرِ کاشت رقبہ بڑھانے پر مرکوز ہے۔
اس میگا فارمر گیدرنگ کا مقصد کاشتکاروں کو گندم کی جدید طریقہ ہائے کاشت، جڑی بوٹیوں اور کیڑوں کے تدارک سمیت فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے مؤثر طریقوں سے آگاہ کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے ، جبکہ تحصیل شورکوٹ میں گندم کی کاشت کا ہدف تقریباً ایک لاکھ 54 ہزار ایکڑ ہے ۔ کنونشن کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پہلے تین پوزیشن ہولڈر کاشتکاروں میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments