جھنگ میں جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا گیا

جھنگ میں جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا گیا

مویشی پال حضرات کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی: یعقوب شیخ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ صدر میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں محکمہ لائیوسٹاک کے افسران، ویٹرنری ماہرین، اساتذہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع جھنگ، ڈاکٹر سیف اللہ سرگانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل جھنگ، ڈاکٹر عون شاہ، ڈاکٹر اختر رسول اور سی وی اے ایس جھنگ کے اساتذہ سمیت دیگر شرکاموجود تھے۔

محمد یعقوب شیخ نے محکمہ لائیوسٹاک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید آپریشن تھیٹر کا قیام مویشی پال حضرات کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے ، جس سے مویشیوں کے علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...