حضرت پیر سید حسن شاہ شیرازیؒ کے عرس کی تقریبات کل سے شروع ہو نگی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )روحانی پیشواحضرت پیر سید حسن شاہ شیرازیؒ کے 118ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات چک نمبر 463 ج ب اڈا حسن شاہ جھنگ میں 30 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہیں۔۔۔
جس کی تیاریاں جاری ہیں ،اور زائرین کے لیے سیکورٹی، ٹریفک کنٹرول، روشنی، پانی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں،تقریبات میں محفل نعت، حلقہ ذکر، محفل سماع کے ساتھ ساتھ عرس کو عوامی دلچسپی کا مرکز بنانے کے لیے مختلف ثقافتی و کھیلوں کے پروگرام بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں دیسی کشتی، مینڈا شو، اور سب سے زیادہ شائقین کو متوجہ کرنے والی چماٹے دار کبڈی شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments